ش*اختیار ولی پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر مقرر

جمعہ 1 دسمبر 2023 00:30

ٹ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) اختیار ولی پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر مقررکر دیا گیا۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اختیار ولی کی تقرری کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے پی کے 16 دسمبر کو یوتھ کنونشن کا انعقاد کرے گا۔یوتھ کنونشن سے چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گے۔مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر کنونشن کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔مریم نواز 09 دسمبر کو جلالپور جٹاں اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گی۔