بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر روحانی سکون میسر ہوتا ہے ۔شیخوپورہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان۔

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 1 دسمبر 2023 17:42

بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ..
 شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 دسمبر 2023ء ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے برصغیر کے تاریخی اہمیت کے حامل قصبہ جنڈیالہ شیر خان کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے برصغیر کے معروف پنجابی صوفی شاعر سید پیروارث شاہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں اردو پوائنٹ کے نمائندہ اختر رسول جنجوعہ کے ہمراہ وارث شاہ کمپلیکس ،لائبریری کا بھی تفصیلی وزٹ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے 700 سالہ تاریخی باؤلی عمارت جس کو والی افغانستان شیر خاں نے تعمیر کیا کا بھی وزٹ کیا اور وارث شاہ مسجد بھی گئے اور اس تاریخی عمارت و مسجد کی تعمیر اور خوبصورتی کو قابل توجہ قرار دیا اور کہا اس طرح کی حفاظت کر کے اس کو آنے والی نسل کے لیے چھوڑا جا سکتا ہے اور ہمیں اپنے ورثے کی حفاظت کرنی چاہیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے رورل ہیلتھ سنٹر جنڈیالہ شیر خان کا بھی تفصیلی وزٹ کیا ڈاکٹرز اور سٹاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :