اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس کیخلاف پروپیگنڈے کی نفی کردی

ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوں کو الوداع کر رہے ہیں،رپورٹ

جمعہ 1 دسمبر 2023 21:22

اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس کیخلاف پروپیگنڈے کی نفی کردی
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء)رہا پانے والے ہنستے مسکراتے اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے یرغمالیوں سے حماس کے برے سلوک کے پروپیگنڈے کی نفی کردی۔

(جاری ہے)

غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ایک اسرائیلی خاتون تو اللہ حافظ کہہ کر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں۔