Live Updates

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے

جمعرات 8 مئی 2025 15:03

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات