Live Updates

بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں

بدھ 7 مئی 2025 18:15

بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شہید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔ اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔

کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں، کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان ا?رمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی ٹینکوں پر خالصتان کے جھنڈے لگاکر پاک فوج کیساتھ ملکر خالصتان بنائیں گے، دہلی کو خالصتان کا مرکز بنائیں گے،اس کے علاوہ لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاج کیا گیا، اور نریندر مودی کے پوسٹر کو پاؤں میں روندا گیا۔سکھ فار جسٹس کے انسٹا گرام پیج پر اس احتجاج کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات