امپورٹ پرائس کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں رعایت نہ مل سکی،ذرائع

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:03

امپورٹ پرائس کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں  رعایت نہ مل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پرائس کی بنیاد پر گزشتہ جمعرات کو ان مصنوعا ت کی قیمتوں میں رعایت نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے فی لٹر قیمتوں میں کمی کی گنجائش نہ نکل سکی۔ پٹرول کی فی لٹر پرائس پر 10 روپے 70 پیسے کی رعایت ملنے کا امکان تھا۔ایکسچینج ریٹ میں اس رعایت کی گنجائش نہ نکالی جاسکی۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب رعایت کا اعلان نہ ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 20 پیسے کی مزید رعایت کا اعلان نہ ہوسکا۔امپورٹ کی سطح پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 14 روپے 70 پیسے کا قرق پڑا، ذرائع کے مطابق اس فرق کی وجہ سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں رعایت نہ دینے کا فیصلہ ہوا۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں کمی کا امکان بھی اسی وجہ سے ختم ہوا۔ایکسچینج ریٹ میں 14 پیسے کا نقصان سامنے آیا۔

متعلقہ عنوان :