فنکاروں کو اچانک بہت زیادہ شہرت الجھن میں ڈال دیتی ہے، ہانیہ عامر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:17

فنکاروں کو اچانک بہت زیادہ شہرت الجھن میں ڈال دیتی ہے، ہانیہ عامر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ اچانک بہت زیادہ شہرت الجھن میں ڈال دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے 2021 میں نشر ہونے والا سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میرے ہمسفر کے بعد بہت زیادہ شہرت مل گئی تھی، شروع میں بہت جذباتی ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے بھی مجھے پہچانتے تھے لیکن جب اچانک بہت زیادہ شہرت مل جاتی ہے تو آپ تھوڑا الجھ جاتے ہیں کیونکہ زیادہ شہرت ملنے کے بعد بہت زیادہ لوگ آپ کو پہچاننے لگتے ہیں۔ ہانیہ عامر کے مطابق شہرت ملنے سے خوشی ہوتی ہے اور اچھا لگتا ہے، اور میں اس کی شکر گزار ہوں کہ خدا نے مجھے اتنی ساری چیزوں سے نوازا ہے، مجھے بہت سے لوگوں کی طرف سے عزت اور محبت ملتی ہے جو واقعی اچھی بات ہے لیکن ایک کمزور انسان کے لیے اتنی زیادہ شہرت ملنے کے بعد پریشانی بھی ہوتی ہے۔