بدین ضلع بھر میں یوم ثقافت سندھ روایتی جوش خروش سے عید کے تہوار کی طرح منایا گیا اور ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں

تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ثقافتی ریلیوں میں مرد خواتین بچوں بزرگوں طلبہ طالبات سندھ اجرک اور ٹوپی پہنے شریک ہوئے

اتوار 3 دسمبر 2023 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) بدین شہر سمیت ضلع بھر میں یوم ثقافت سندھ روایتی جوش خروش سے عید کے تہوار کی طرح منایا گیا اور ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ثقافتی ریلیوں میں مرد خواتین بچوں بزرگوں طلبہ طالبات سندھ اجرک اور ٹوپی پہنے شریک ہوئے۔یوم ثقافت سندھ کے موقع پر میڈیا گروپ کی اپیل پر بدین شہر،تلہار، ماتلی، ٹنڈو باگواور گولارچی سمیت ضلع بھر میں ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ثقافتی پروگراموں میں سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری افراد شہری صحافی اساتذہ اور شاگرد بڑی تعداد میں روایتی اور ثقافتی انداز میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شریک ہوئے۔بدین شہر میں نکالی گئی ثقافتی ریلی کے شرکاء نے ثقافتی ریلی کے منتظمین اور ایوان صحافت بدین کے صدر لالہ ہارون گوپانگ ،عبدالشکور میمن، شفیع محمد جونیجو،بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن، سینئر صحافیوں تنویر احمد آرائیں، مصطفی جمالی، حاجی خالد محمود گھمن، یونس بکاری، دیدار ملاح، محمد شاہانی، عمران عباس خواجہ، ساون خاصخیلی، اختر کھوسو، الطاف شاد، اشرف میمن، حسین سومرو، اشفاق میمن، سارنگ جونیجو ،میر شکیل، انیس الرحمن میمن، دانش بکاری، فرحان میمن، اسحاق شیخ ،نثار عباسی آبادگار رہنما اور کونسلر رائیس عاشق علی گوپانگ، پروفیسر عبداللہ ملاح، پروفیسر شفیع دل، منظور اریسر، فشر فوک کے صدر نبی بخش ملاح، جنرل سیکرٹری عمر ملاح، ترقی پسند پارٹی کے شاہ نواز سیال، لواری شریف جماعت کے رہنمائوں غلام نبی کیریو، ارباب اسلام، دین محمد چنہ، میر انور تالپور، آبادگار رہنما وفا جوکھیو، سندھانی تحریک ریشمہ گوپانگ، سانول گوپانگ، قوم پرست رہنمائوں حیدر شاہ، محفوظ نوتکانی اور حسین نظامی کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات کارکن اور شہریوں اور صحافیوں کی قیادت میں پیدل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار شرکا نے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت تک مارچ کیا۔

(جاری ہے)

یوم ثقافت سندھ پر نکالی گئی ثقافتی ریلی کے شرکا نے روایتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے سندھی کیت اور دھنوں پر مسلسل ولہانہ انداز میں رقص بھی کر رہے۔ثقافتی ریلی کے احتتام پر بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے سامنے ثقافتی رنگا رنگ پروگرام میں معروف فنکاروں اللہ نو جونیجو امتیاز سمجہو فقیر بلاچ حیدری کریم کچھی پریم پیاسی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کہ ثقافت سے پیار کا بھرپور اظہار کیا۔

بدین کی تاجر تنظیموں کے رہنماں اور دکانداروں کے علاوہ لواری شریف نشات تنظیم اور فشر فوک فوم کے کارکنوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ثقافتی ریلی کے شرکا پر پھول نچھاور کئے اور اجرکوں کے تحفہ پیش کئی. سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر ماتلی تلہار گولارچی ٹنڈوباگو سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کہ اپنی قدیم اور خوبصورت سندھی ثقافت سے اظہار محبت اور یکجہتی کیا۔

متعلقہ عنوان :