کنٹری منیجر علی احسان رند کا نوکنڈی کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ، درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا

اتوار 3 دسمبر 2023 18:50

ظ*نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) نوکنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مقبول احمد چیئرمین محمد طارق اور عبدالباقی محمدحسنی نے کنٹری منیجر علی احسان رند کو نوکنڈی کرکٹ گرائونڈ کا دورہ کروایا گیا جبکہ کرکٹ کے درپیش مسائل سے انکو تفصیل سے آگاہ کر دیاور انکے ہمراہ کمیونٹی منیجر حاجی علی دوست یلانزئی کمیونٹی ریلیکشن آفیسر عبدالخالق ڈگارزئی تھے انکو بتایا گیا کہ تحصیل نوکنڈی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن سرپرستی نہ اور فناشلی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان غلط راستے اختیار کر رہے ہیں اور اسپورٹس کے میدان ویران ہورہے ہیں لہذا ریکودک پروجیکٹ سے یہی توقع رکھتے ہے کہ وہ علاقے میں اسپورٹس سرگرمیاں تیز کردیں گے کنٹری منیجر نے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرکے کہاکہ بہت جلد گرانڈ کو ایک مثالی بنایا جائیگا اور تحصیل نوکنڈی میں تمام کھیلوں کا فیسٹول شروع کیا جائیگا اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز اور صدر مقبول احمد نے انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام کلبز کے کیپٹن میں سے افتخارِ بڑیچ گل زمان محمدحسنی نصیب اللہ گل حسن شوکت علی عرفان خان حیدر خالد شیر احمد وارث ڈگارزئی عبدالصمد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :