ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 4 دسمبر 2023 10:00

انٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے 326رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ کو شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کر نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ون ڈے میچ میں برطانوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 126 رنز کا ہدف دیا، ہیری بروک 71،زیک کرولی 48، فلپ سالٹ 45 اور ثام کرن نے 38 سکور کیے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی طرف سے روماریو،موٹی اور اوشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف شائی ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شائی ہوپ نے 83 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے ، ایلک ایتھنیز نے 66 اور روماریو نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ کو ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932

متعلقہ عنوان :