شائی ہوپ نے انگلینڈ کےخلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیریئر کی 16 ویں سنچری جڑ دی

پیر 4 دسمبر 2023 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر مڈل آرڈر بلے باز شائی ہوپ نے برطانوی ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈ ے کیریئر کی 16ویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز شائی ہوپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 16ویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شائی ہوپ نے 83گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے7خوبصورت چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 109رنز بنائے۔ یہ شائی ہوپ کے ون ڈے کیریئر کی 16ویں سنچری ہے۔ شائی ہوپ کو ناقابل شکست 109کے انفرادی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :