میرپورخاص میں بھی سندھ کی ثقافت کا دن جوش او جزبے سے منایا گیا

عوامی پریس کلب کی جانب سے اسٹیشن چوک پر مرکزی کیمپ لگائی گئی سینکڑوں لوگ شریک بچے بڑوں۔ نوجوانوں سمیت خواتین ثقافتی لباس میں ملبوس تھے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 4 دسمبر 2023 11:41

میرپورخاص میں بھی سندھ کی ثقافت کا دن جوش او جزبے سے منایا گیا
ميرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2023ء) میرپورخاص ميں بھی سندھ کی ثقافت کا دن جوش او جزبے سے منایا گیا عوامی پریس کلب کی جانب سے اسٹیشن چوک پر مرکزی کیمپ لگائی گئی کیمپ پر مختلف سیاسی سماجی اور شہری ریلی کی صورت میں پہنچے۔ اس زمن میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان بھی عوامی پریس کی جانب سے لگائی گئی کیمپ پر پہنچے اور عوام کے ساتھ ثقافتی دن منایا جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن رؤف گوری۔

یوسی چیئرمین حنیف میمن۔ یوسی چیئرمین یار محمد بلوچ۔ یو سی چیئرمین شریف بلوچ۔ وائس چیرمین غلام مصطفیٰ۔ ڈی ایس پی فضل الحق چانڈیو۔تاجر کامران میمن۔ سول سوسائٹی سے شہزادو ملک۔ ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو۔ سابق ایڈمنسٹریشن میونسپل کارپوریشن میرپورخاص محمد عیسی راجڑ۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ غذالہ یوسف۔ کنول سولنگی۔ سوشل میڈیا کلب سے محمد صالح کوری۔

امان اللہ ساندہ۔ عاشق ہالیپوٹو اور دیگر حضرات نے شرکت جن کو سندھ ثقافت اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے۔ جبکہ قومی یکجہتی میرپورخاص میں شامل تمام قوم پرست جماعتوں نے عبیداللہ بنگلانی۔ عابد کوری۔ لالا اظھر۔ ستار شر۔ نظام ناریجو۔حماد ناریجو۔ مشرف اور دیگر کی سربراہی میں ریلی عوامی پریس کلب پہنچی۔ وسان ھاؤس سے شاہنواز وسان اور جانی وسان کی سربراہی میں ریلی پہنچی۔

پنجور برادری کی جانب سے سردار عاشق پنھور کی سربراہی میں ریلی عوامی پریس کلب کیمپ پر پہنچی۔ فنکشنل لیگ میرپورخاص کی ریلی ستار جونیجو۔ غزالہ یوسف کی سربراہی میں کیمپ پر پہنچی جبکہ دیگر سینکڑوں شہریوں نے ریلی کی صورت میں کیمپ پر پہنچ کر سندھی ثقافتی نغموں پر رقص کیا۔ اس موقع سندھ نامور گلوکارہ خوشبو لغاری۔ پرویز گل حاجانو نے سندھی ثقافتی نغمے گا کر عوام کو لطف اندوز کیا۔ عوامی پریس کلب کی کیمپ میں تمام بچوں۔ خواتین سمیت  سب نے سندھی قومی لباس کے ساتھ اجرک ٹوپیاں پہین کر ثقافتی دن پرجوش طریقے سے منایا۔