روسی رکن پارلیمنٹ نےبچے پید ا نہ کرنے والے جوڑوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کر دی

پیر 4 دسمبر 2023 13:14

روسی  رکن پارلیمنٹ نےبچے پید ا نہ کرنے والے جوڑوں  پر ٹیکس لگانے کی تجویز ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) روس کی حکمران جماعت یونائیٹڈ روس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایوگنی فیودروف نے بچے پید ا نہ کرنے والے جوڑوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کر دی ۔روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف قومی خزانے کو بھرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ سابق سوویت دور میں ایسا ٹیکس نافذ تھا اور وہ اسے بحال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گووریت ماسکوا ریڈیو کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ٹیکس ریونیو کا استعمال بچوں والے خاندانوں کی مدد کے لیے بنائے گئے موجودہ اور مستقبل کے فلاحی پروگراموں کے لیے کیا جا سکتا ہے ،ایسے پروگراموں کے لئے فنڈز کی دستیابی کی غرض سے ہمیں یہ ٹیکس متعارف کرانا چاہئےاور یہ سزا نہیں بلکہ مسئلے کا حل ہوگا۔

روس میں بچے پیدا نہ کرنے والے 20-50 سال کی عمر کے مردوں اور 20-45 سال کی شادی شدہ خواتین پر ٹیکس دوسری جنگ عظیم کے دوران عائد کیاگیا تھا جو سابق سوویت یونین کی تحلیل تک برقرار رہا۔روسی پارلیمنٹ کے بعض ارکا ن کی طرف سے اس تجویز کی مخالفت بھی کی گئی ہے۔