انڈونیشیا ، آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک، بارہ کوہ پیما لا پتہ

پیر 4 دسمبر 2023 18:22

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک جبکہ بارہ کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مغربی انڈونیشیا میں ماؤنٹ ماراپی پر آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک کا کہنا ہے کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہ

متعلقہ عنوان :