ہاکی کا ٹیلنٹ ہے، ضرورت صلاحیتں نکھارنے کی ہے، اولمپیین خواجہ جنید

قومی کھیل کی بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، سابق کوچ

پیر 4 دسمبر 2023 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئین خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کابہت ٹیلنٹ موجود ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈمیز کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ جنید نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترویج اور ڈویلپمنٹ کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگائی جانیوالی اکیڈمی میں آٹھ سال سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کوچنگ دی جائے گی جنہیں مفت ہاکیاں اور کٹس کے ساتھ بلامعاوضہ کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ خواجہ جنید نے کہا کہ ہاکی کے ذریعے بچوں کی زندگیوں میں انقلاب لانا ہمارا مقصد ہے۔ اگر ہر اولمپئن نیک نیتی کے ساتھ گراونڈ میں آکر بچوں کو ہاکی سکھائے تو وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام پاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :