ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی طور پر گیس کی ریفلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 4 دسمبر 2023 18:47

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی طور پر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق  کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی طور پر گیس کی ریفلنگ اور  پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی , چوہدری غلام مصطفی سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی  ریفلنگ اور  پٹرول  کی فروخت  کرنے   پر چک جمال روڈ ، روہتاس روڈ ، کالا گجراں اور دینہ میں پانچ دوکانوں  کو سیل کر دیا اور جناب ڈپٹی کمشنر جہلم  سمیع اللہ فاروق  کے حکم کے مطابق کسی بھی غیر قانونی کام کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی  کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔