عالمی جونیئرہاکی کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) نیدرلینڈ زکے خلاف کھیلے گا

منگل 5 دسمبر 2023 16:06

کوالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل)بدھ کو نیدرلینڈ زکے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ 5 سے 16 دسمبر تک کھیلاجائیگا۔ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ز، دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ ، جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔