موثر حکمت عملی کے ثمرات، آلودہ ترین شہروں میں لاہور7 ویں نمبر پر آگیا

منگل 5 دسمبر 2023 18:04

موثر حکمت عملی کے ثمرات، آلودہ ترین شہروں میں لاہور7 ویں نمبر پر آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) سموگ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کے سبب شہر کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے،شہر میں سموگ کی شدت میں بھی کمی آنے لگی۔

دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 7ویں نمبر پر آ گیا۔

(جاری ہے)

فیز 8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 247ریکارڈ،جوہر ٹائون میں آلودگی کی شرح202،ایچی سن کالج 190،شاہراہ قائداعظم میں شرح 267ریکارڈ کی گئی۔ہوا میں خنکی کا احساس بڑھنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی اور اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا ۔