طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیرقانونی بنادیا ہے،ملالہ یوسفزئی

طالبان نے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق سلب کرلیے ہیں، غلط تصورات کی بنیادپر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:15

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پرجوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ 2 سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں، وزارتوں پر بھی فائز تھیں، کرکٹ اور فٹبال کھیلتی تھیں، بچیاں اسکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہورہی تھی۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان نے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق سلب کر لیے ہیں، غلط تصورات کی بنیاد پر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری طالبان حکومت کو نسلی عصبیت کا مرتکب قرار دے۔