نشان حیدر میجر شبیر شریف کا 52 واں یوم شہادت منایا گیا

میجر شبیر شریف نشان حیدر اور ستارہ جرت کے اعزازات پانے والی واحد شخصیت ہیں

بدھ 6 دسمبر 2023 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے میجر شبیر شریف کا 52 واں یوم شہادت منایا گیا۔ میجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرت کے اعزازات سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

میجر شبیر شریف شہید 28اپریل 1947 ء کو گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، 1964ء میں 21سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔

میجر شبیر شریف شہید 1965ء کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جس پر انہیں ستارہ جرت سے نوازا گیا، 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھی یہی عزم اور حوصلہ کام آیا۔ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر ڈالا، 6دسمبر 1971ء کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا، میجر شبیر شریف کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔