ملائشیا میں تیسرا ، دو روزہ پاکستان ریمٹ سمٹ شروع

سمٹ سے پاکستانی معروف بینکس کے نمائندگان نے اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم کے قانونی چینل سے ترسیل پہ آگاہی دی

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان جمعرات 7 دسمبر 2023 09:15

ملائشیا میں تیسرا ، دو روزہ پاکستان ریمٹ سمٹ شروع
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7دسمبر۔2023ء) اوورسیز پاکستانی ، مادر وطن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اگر اوورسیز پاکستانی اپنے گھروں کو قانونی طریقے سے ریمیٹنس بھجوائیں تو ملکی بینکوں کی سرکولیشن میں ایک خطیر رقم کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اوورسیز پاکستانی اور تارکین وطن کی ، وطن عزیز کیلیے خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے ، ان کی حوصلہ افزائی اور ، بیرون ملک سے پاکستان رقم کی ترسیل کے قانونی طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے دو روزہ ، Third Pakistan Remittance Summit کا اغاز ہو گیا ہے ، آئی پی جی گروپ ، سٹیٹ بینک آف پاکستان ، میزان بینک ، یو بی ایل ، این بی پی ۔

بنک الحبیب۔ حبیب بنک ۔ الائیڈ بینک اور پاکستان کے دیگر کئی معروف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے " پاکستان ریمیٹنس سمٹ" کے پلیٹ فارم سے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ، پاکستان میں آسان اور فوری رقم کی ترسیل کے لیے مستند قانونی اور قابل اعتبار چینلز اور طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی ، اس بین الاقوامی سمٹ کا افتتاح ، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کیا ، تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک اور دعا سے کیا گیا ، دو روزہ بین الاقوامی ریمیٹنس سمٹ میں ، پاکستان کے معروف بینکس اور مالیاتی اداروں سے وابستہ اہم شخصیات جن میں ، ہیڈ آف پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو ، ذوالفقار علی کھوکھر ، وزارت خزانہ پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری امنہ شبیر ، پاکستان کے معروف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داران ،ملیشیا پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین داتو سری نذیر میر اسلام ، جنرل سیکرٹری مال پاک محمد سلیم ، معروف بزنس مین محمد سلیم بلوچ ۔

(جاری ہے)

محمد اسلم ۔ توکے منیر ۔ ملک فاروق احمد ، چوہدری عثمان کے علاوہ ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، کاروباری شخصیات ، نیز مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، افتتاحی تقریب میں ، پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور وطن سے اظہار یکجہتی کے لیے ، سکول کے ننھے بچوں نے ، ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیا ، 

اس موقع پر تارکین وطن اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ , Head of Pakistan Remittance Initiative ، ذوالفقار علی کھوکھر ، میزان بینک کے گلوبل ہیڈ ، Home Remittance and NRP رضوان حیدر ، ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ ، سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر آصف علی نے ، تھرڈ پاکستان ریمٹ سمٹ ، کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ، پاکستانی معیشت پر ہونے والے دیرپا اثرات پہ روشنی ڈالی ، تیسرے دو روزہ پاکستان ریمٹ سمٹ کا دوسرا اور آخری روز ، پاکستانی مالیاتی اداروں ، معروف بینکوں ، ریمیٹنس ایجنسیز ، اور ملائشیا کے مقامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان کے مابین مذاکرات کا ایک اہم سنگ میل ہوگا ، جس میں مقامی اور پاکستانی بینکس اور ریمٹ ایجنسیز کے درمیان ایم او یوز سائن ہوں گے ،اور ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، اور کاروباری شخصیات کی پاکستان میں رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار کو مزید مؤثر ، آسان اور سود مند بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعادہ کیا جائے گا ۔