ایس ای سی پی نے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ IFRS-17 عمل درآمد کا ٹایم فریم جاری کر دیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:00

ایس ای سی پی نے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ  IFRS-17 عمل درآمد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس/تکافل اور ری انشورنس انڈسٹری کے مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ (IFRS) 17 پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم فریم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فنانشل رپوٹنگ کا یہ معیار بیمہ کمپنی کے اکاوئنٹ میں مزید شفافیت اور شراکت داروں کے لئے معلومات کی ڈ*فراہمی کا تقاضا کرتا ہے۔

تمام تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاور سے بیمہ اکاوئنٹ کا اسٹینڈرڑ IFRS17 پر عمل درآمد کا ٹائم فریمیکم جنوری 2016 مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈز بورڈ نے IFRS 4 - انشورنس کنٹریکٹس کو یکم جنوری 2023 سے IFRS 17 سے تبدیل کر دیا ہے۔ IFRS 17پر موئثر عمل درآمد کے لیے ایس ای سی پی نے انشورنش انڈسٹری کے لیے چار مراحل تجویز کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں انشورنس انڈسٹری نے پہلے مرحلہ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔