ایف پی سی سی آئی الیکشن 2024-25،گلزارفیروز کی سربراہی میں منشور کمیٹی قائم

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:12

ایف پی سی سی آئی الیکشن 2024-25،گلزارفیروز کی سربراہی میں منشور کمیٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)سندھ کی کورکمیٹی نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائی2024-2025کے حوالے سے منشور کی تیاری اور اس کے جائزے کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) اوربزنس مین پینل پروگریسو( بی ایم پی پی) الائنسکے اراکین پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل یو بی جی سدرن زون حنیف گوہر نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کمیٹی کے کنوینر مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز ہونگے جبکہ ممبران میں سینیٹر عبدالحسیب خان،خرم اعجاز، علائوالدین مری،عدیل صدیقی اورسیدمظہر علی ناصرشامل ہیں ۔یو بی جی اور بی ایم پی پی کی مشترکہ کمیٹی منشور تیار کرکے سندھ کورکمیٹی کو پیش کرے گی اور بعد ازاں یہ منشور مرکزی کورکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :