شوبز میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے،شبیرجان

ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:05

شوبز میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے،شبیرجان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں،میری ذاتی رائے میں فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے بلکہ اس میں ہر کردار کوحقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ مجھے میرے پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی ہے لیکن مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ میں آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں ۔ صر ف شوبز ہی نہیں کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے تو سمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا ۔ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اسے نبھانے کیلئے بھرپور لگن سے محنت کی ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آتا ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :