کاہنہ میں شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کا گلا دبا کر جان لے لی

شوہر کو گرفتار کر لیا ، حالات و واقعات مشکوک ، مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جائے گی ‘پولیس

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:30

کاہنہ میں شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کا گلا دبا کر جان لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر جان سے ہی مار ڈالا۔قتل کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے طیش میں اپنی 32 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا ۔متوفیہ کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے گلے پر دبانے کے نشانات موجود ہیں، متوفیہ کے لواحقین نے بتایا کہ آسیہ کو اس کا شوہر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :