بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:19

بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

بشری بی بی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 11دسمبر کو سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔