الیکشن کمشن فئیر اینڈ فری الیکشن کیلئے ماحول ساز گار بنائے ، تمام جماعتوں کوآزادانہ مہم کا حق دیا جائے ،جماعت اسلامی سرگودھا

اتوار 10 دسمبر 2023 05:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر میاں اویس قاسم تلہ نے کہا کہ الیکشن کمشن فئیر اینڈ فری الیکشن کے لئے ماحول ساز گار بنائے اور تمام جماعتوں کوآزادانہ مہم کا حق دیا جائے کسی سے لاڈلا پن قابل قبول نہیں ہو گا جبکہ جماعت اسلامی الیکشن کے لئے صالح، نیک، باکردار اور باصلاحیت امیدوار لاکر بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہی ہے اس لئے عوام مخلص قیادت کے لئے 8 فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

زرائع کے مطابق جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر میاں اویس قاسم تلہ نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 82 سے زبیر احمد گوندل،این اے 84 سے چوہدری عامر محمود چیمہ، این اے 86 سے مہر ارشد اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 71 سے عبدالمتعم اعوان،پی پی 72 سے ڈاکٹر مبشر احمد گجر، پی پی 74 سے چوہدری مدثر وڑائچ،پی پی 75 سے چوہدری اسامہ اعجاز،پی پی 77 سے چوہدری شمس نوید چیمہ،پی پی 78 محترمہ ناعمہ نوازش وڑائچ،پی پی 79 سے رائے فیصل فاروق ڈھڈی،پی پی 80 سے ملک محمد بشیر اعوان ایڈوکیٹ کو پارٹی امیدوار نامزد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے صالح، نیک، باکردار اور باصلاحیت امیدواروں کو لا کر عوام کو مخلص قیادت کے انتخاب کا موقع دے رہی ہے اس لئے عوام 8 فروری کو الیکشن میں انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو موقع دیں جو ملک میں تبدیلی لا کر ان کے مسائل کو حل کرنے اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن فئیر اینڈ فری الیکشن کے لئے ماحول کو ساز گار بنائے اور تمام جماعتوں کو آزادانہ مہم کا حق دیا جائے جس میں کسی سے لاڈلا پن قابل قبول نہیں ہو گا۔