نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر تمام مسائل کو حل کریگی، تمام لوگوں کو روزگار کا حق دیا جائیگا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جان محمد بلیدی

اتوار 10 دسمبر 2023 17:25

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سری کہن تربت میں گورکوپ، جمک، سگک، پیدارک اور کولواہ سے سینکڑوں افراد کی طاہر بلوچ اور محمد حیات کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کولواہ، سکگ، جمک و پیدارک کے علاقے ضلع کیچ میں سب سے زیادہ مسائل و مشکلات کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کیچ ہم سب کا ہے اسکے مسائل اور مشکلات بھی ہمارے ہیں تعلیم صحت اور روزگار جیسے انہیں مسائل موجود ہیں ان کا حل نیشنل پارٹی کے پاس ہے بارڈر پر ٹوکن اور بھتہ مافیا کا راج ہے لوگ شدید مسائل میں مبتلا ہیں نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر تمام مسائل کو حل کرے گی بارڈر کو لوگوں کے لئے آزاد کرے گی تمام لوگوں کو روزگار کا حق دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کولواہ، گورکوپ، جمک سگک اور دیگر علاقوں سے تربت آنے والے لوگوں کو آسان اقساط اور قیمت پر رہائشی پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تربت میں سستے رہائشی اسکیم متعارف کرائے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن اور میرانی اسکیم ہم نے لوگوں کو دیئے۔ تربت کے اسکول و کالجز ، یونیورسٹی میڈیکل کالج، کیڈٹ کالج ، بلوچستان ریزیڈنشل کالج ہم نے دئے۔ ہم نے لوگوں کو روزگار دیا اور ہم ہی ان کے مستقبل کے مسائل حل کریں گے۔

سرکاری ملازموں کے لئے بھی رہاشی اسکیم لائیں گئے۔ لینڈمافیا سے تمام سرکاری زمینیں واپس لیں گئے اور غریبوں کے لئے رہاشی اسکیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو فعال کیا جائے گا شہریوں کی سہولت کے لئے گرین بس اسکیم متعارف کرائیں گئے اور ہر بچے کیلئے تعلیم کو یقینی بنائیں گئے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے قوم پرست ہونے پر فخر ہے قوم پرست سیاست کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق محفوظ ہیں انہوںنے کہا کہ ٹھپہ مافیا کی پریشانی روز بہ روز بڑھتی جائے گی۔

اب ٹھپہ نہیں ہوگا انتخابات ہونگے اور لوگوں کا فیصلہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں بارہ دسمبر کو شامل ہورہے ہیں وہ بی ایس او اور میر غوث بخش بزنجو کے کارواں کے ساتھی رہے ہیں۔ جلسے سے واجہ ابوالحسن ، جسٹس ریٹائر شکیل احمد بلوچ، فدا حسین دشتی، بوھیر صالح ، میران عطا، ملا برکت ، مشکور انور، کیپٹن اسلم بلوچ، حیات بلوچ اور طاہر بلوچ نے خطاب کیا۔

جمک گورکوپ، سگک سے مندرجہ زیل افراد نے اپنے خاندانوں کے ساتھ پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا جن میں بابل ولد پھلان، محمد حیات لعل بخش، اکبر ولد حاجی صوالی، سابق چیئرمین سعید احمد ولد محمد یوسف، ریاض احمد ولد حسین، محمد عظیم ولد پیری، جام غلام قادر ولد کریم بخش، داد محمد ولد نیک بخت، عوض احمد ولد علی مراد، حبیب ولد گہرام، دلمراد بوھیر، فقیر ولد علی بخش، محمد عظیم ولد پھٹان، فضل کریم ولد شہداد، ریاض احمد ولد عبدالرحیم، راشد ولد مراد، حاصل ولد شہبیک اور ظریف ولد خداد سمیت سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا۔