موجودہ نگراں حکومت کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی

اتوار 10 دسمبر 2023 17:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) سیکرٹری اسپورٹس و امور نوجوانان ،اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہاہے کہ موجودہ نگراں حکومت کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کیوں کہ کھیل ہی ہمارے نوجوانوں کی زہنی و جسمانی نشونما کرتے ہیں اور منفی سرگرمیوں سے بچاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ اوتھل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ غفور بلوچ اور ضلعی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے فسٹال گراؤنڈ اوتھل جام یوسف فٹبال اسٹینڈم اوتھل اور اسپورٹس کمپلیکس میں 64 ایکڑ پر محیط فٹبال گروانڈ اور دیگر تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے جام یوسف فٹبال اسٹینڈم اوتھل کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر ضلعی اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ اور گروانڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے گروانڈ میں واکنگ ٹریک مین روڑ سائیڈ پر مذید تعمیرات اور یویلین کی مرمت کے لیے جلد PC۔

1 ,بنا کر کوئٹہ ارسال کرنے کی ہدایت کی اور نامکمل کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ٹھیکیدار کو ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ادھورے کاموں میں غفلت و تساہل کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ٹھیکیدار کام کے بہتر معیار پر توجہ دے اور جاری کام کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ضلعی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ نے سیکرٹری اسپورٹس ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کو فٹسال گراؤنڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر محکمہ اسپورٹس لسبیلہ کے کریم دودا بھی موجود تھے۔