نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی 13 دسمبر کو سرگودھا آئیں گے

پیر 11 دسمبر 2023 11:50

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی 13 دسمبر کو سرگودھا آئیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی 13 دسمبر کو سرگودھا آمد پر لوک میلہ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کے لئے پی ایچ اے نے استقبالیہ انتظامات شروع کر دیئے۔جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی 13 دسمبر کو سرگودھا آمد پر پی ایچ اے کے لان میں منعقدہ سات روزہ ثفافتی اور تفریحی لوک میلہ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جہاں رنگا رنگ پروگرامز کے ساتھ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ہو نگے اس موقع نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی لوک میلہ میں شرکت کے لئے ان کے استقبال اور سیکورٹی سمیت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :