غزہ میں ہر گھنٹے تین خواتین جاں بحق ہو رہی ہیں،عالمی تنظیم

خوف و دہشت میں دو ماہ کی زندگی گذارنے کے بعد وہ صدمے سے گزررہی ہیں،بیان

منگل 12 دسمبر 2023 14:16

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2023ء) عالمی این جی او ایکشن ایڈ نے کہا ہے غزہ میں خواتین اور لڑکیوں کو غیر معمولی سطح پر تشدد کا سامنا ہے جس کی بنا پر محصور علاقہ خواتین کے لیے اس وقت دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے۔امدادی گروپ نے عرب ٹی وی کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں تین سے زیادہ خواتین جاں بحق ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن ایڈ کے مطابق غزہ میں خواتین اور لڑکیاں خوفناک شرح سے جاں بحق اور زخمی ہو رہی ہیں، خوراک، پانی اور صحت کی نگہداشت کے بنیادی حقوق سے روزانہ انکار کیا جا رہا ہے جبکہ خوف و دہشت میں دو ماہ کی زندگی گذارنے کے بعد وہ بہت زیادہ نفسیاتی دبا اور صدمے سے گذر رہی ہیں۔ایکشن ایڈ فلسطین کی ایڈوکیسی اینڈ کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر ریحام جعفری نے بیان میں کہاکہ "غزہ اس وقت عورت یا لڑکی کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ ہے۔ اس تشدد میں بے مقصد جاں بحق ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد ہر گھنٹے کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔"ایکشن ایڈ کے مطابق اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں جارحیت کو وسیع کرنے کے بعد کم از کم 800,000 خواتین اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکی ہیں۔