Live Updates

]ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، علیمہ خان

بدھ 13 دسمبر 2023 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2023ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے، میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا،سب پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔علیمہ خان نے مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کے پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا، اس کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،باجوہ کو حسین حقانی نے ہائر کیا تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس کو پیسے دیئے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات