ایک ہی رات میں صدر سرکل میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 دسمبر 2023 12:37

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 دسمبر 2023ء ) ایک ہی رات میں صدر سرکل میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نیا موٹر سائیکل مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیا۔

(جاری ہے)

پہلی واردات تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں موہل چوک کے قریب  ہوئی جہاں 3 ڈاکو گن پوائنٹ پرظفر نامی نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردت تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقے چک راج پورہ امین کوٹ میں ہوئی جہاں چار ڈاکو ارشاد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ ڈیڑھ لاکھ روپے اور ایک تولہ زیور چھین کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی ہے،۔

متعلقہ عنوان :