اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 76واں یوم تاسیس23دسمبر کو منایاجائے گا

جمعہ 15 دسمبر 2023 11:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2023ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 76واں یوم تاسیس23دسمبر کو منایاجائے گا یوم تاسیس کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سابق امیرجماعت اسلامی سیّد منور حسن مرحوم،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،لیاقت بلوچ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی مرحوم اور دیگر شامل ہیں۔