نوشہرہ ورکاں صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری عہدوں سے سبکدوش، الیکشن کمیٹی قائم

جمعہ 15 دسمبر 2023 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) نوشہرہ ورکاں صدر پریس کلب راشد محمود خاور اور جنرل سیکرٹری پریس کلب خالد نذیر مصطفائی اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ، حافظ قاسم مصطفائی الیکشن کمیٹی کےچئیرمین منتخب کر لئے گئے ہیں ۔پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کا ماہانہ اجلاس دفتر پریس کلب میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت راشد محمود چوہدری صدر پریس کلب نے کی، اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔

جنرل سکرٹری پریس کلب نے اجلاس میں سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش کی اور فنانس سیکرٹری کی رپورٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے صدر راشد محمود خاور نے رجیم سے مشاورت کے بعد کنوینگ کمیٹی کا اعلان کیا ۔کمیٹی کے چئیرمین سابق صدر و سنئیر صحافی حافظ محمد قاسم مصطفائی جبکہ ممبران میں سنئیر صحافی اکبر علی مدنی اور سنئیر صحافی عرفان علی مہر کا انتخاب کیا گیا ۔\378