ڑ* کراچی آرٹس کونسل میںصحافی ودانشور ارشاد امین کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

مرحوم کی ادبی وسیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،جدوجہد جاری رکھی جائے گی نذیرلغاری،انورسن رائے ٰتعزیتی ریفرنس سے وارث رضا،طاہرنواز،عابدہ بتول،ادی نینا،سعدیہ شکیل،راشد عزیز بھٹہ ودیگر کا خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2023 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) سینئر صحافی اور ممتاز سرائیکی قوم پرست دانشور ارشاد امین کی وفات پر کراچی آرٹس کونسل میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے معروف صحافی اور تجزیہ کار نذیر لغاری نے کہاہے کہ سرائیکی صوبہ کاقیام مرحوم کا خواب تھا، وہ ساری زندگی اس مقصد کے لئے جدوجہد کرتے رہے، ان کی بے وقت وفات سے سرائیکی تحریک کو شدید دھچکا پہنچاہے،ان شااللہ ارشاد امین کے مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدجہد کی جائے گی۔

نامور صحافی ، دانشور و ادیب انور سن رائے نے کہاکہ ارشاد امین سے مل کر میں نے انور سن رائے کو پہچانا اور اسی نے مجھے اپنی زبان اور زمین کی شناخت کروائی، مرحوم کی ادبی وسیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صحافی رہنما خورشید عباسی نے کہاکہ سندھ کے لوگ بھی سرائیکی بھائیوں جیسے مسائل کاشکار ہیں، آپ صوبہ حاصل کرنے اور ہم صوبہ بچانے کی جدوجہد کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے سینئر صحافی نواز طاہرنے کہاکہ میں شاید واحد پنجابی ہوں جو سرائیکی صوبہ کا حمایتی ہوں اور اگر آپ نے صوبہ حاصل کرناہے تو دیگر قومیتوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا۔ دانشور اورادیب وارث رضا نے کہاکہ ارشاد امین کمٹ منٹ والا انتہائی زیرک کامیاب صحافی ہونے کے ساتھ سیاستداں بھی تھا اور یہی اس کی کامیابی کا راز تھا۔ ا تعزیتی اجتماع سے مرحوم کی بیٹی نتاشا امین نے ملتان سے لائیوخطاب کیا جبکہ رو ٴف ساسولی، مشتاق احمد فریدی،ادی عابدہ بتول،ڈاکٹر طارق محمود، وارث رضا،راشد عزیز بھٹہ،کرنل عبدالجبار عباسی،حمید علی،اطہر ماڑا،بلال پہوڑ،خورشید پہوڑ،فرہاد فریدی،ادی سعدیہ شکیل ،ادی نینا،،شفقت بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ عتیق قادری نے نعت ،اور گلوکار خلیل بلوچ نے قومی گیت پیش کئے۔