رمیز راجہ نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا

پرتھ ٹیسٹ کی ناکامی کے پیچھے ’ارادے اور تکنیک‘ کا فقدان، دوسری اننگز میں صرف 31 اوورز میں اڑ جانا مایوس کن تھا: سابق چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 دسمبر 2023 12:27

رمیز راجہ نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 دسمبر 2023ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو اتوار کو 360 رنز سے شکست ہوئی ۔ تقریباً دو سال تک پی سی بی میں خدمات انجام دینے والے رمیز راجہ نے کہا کہ چوتھے دن ہی پاکستان کے اختیار سے ارادہ اور تکنیک غائب تھی۔

رمیز راجہ نے X (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیا کہ ’’پاکستان کے 'مزاحمتی مینو' سے ارادہ اور تکنیک دونوں غائب تھے۔ دوسری اننگز میں صرف 31 اوورز میں اڑ گئے جو مایوس کن تھا، آسٹریلیا کسی اور ہی لیول پر تھے”۔
دوسری اننگز کے دوران پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام رہے اور صرف 30.2 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم محض 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، مہمان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی 1995ء کے بعد آسٹریلیا میں اپنی پہلی ٹیسٹ جیت کی کوشش نیتھن لیون اور ہوم ٹیم کے زبردست حملے کے باعث ناکام ہوگئی جس نے تیزی سے چار دن کے اندر کھیل کا اختتام کیا۔ مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل آسٹریلین اٹیک کے خلاف ایک بھی بلے باز نہیں ٹھہر سکا۔