نوشہرہ ورکاں پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 28دسمبر کو ہونگے

پیر 18 دسمبر 2023 23:17

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) نوشہرہ ورکاں نوشہرہ ورکاں پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 28دسمبر کو ہونگے کنویننگ کمیٹی برائے الیکشن کے سربراہ حافظ محمد قاسم مصطفائی اور ممبران عرفان علی مہر اور محمد اکبر مدنی نے شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے مطابق 19دسمبر بروز منگل کو 4بجے سے5بجے تک امیدواران کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے 22دسمبر کو امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے 25دسمبر کو ان کاغزات نامزدگی پر اعتراضات فائل کیے جائیں گے 26دسمبر کو اُمیدواروں کی فائنل لسٹ لگے گی اور 28دسمبرکو دفتر پریس کلب میں انتخابات ہونگے صدر اور سیکرٹری کی سیٹ پر حصہ لینے والے اُمیدواروں کو اپنے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ5،5ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگا۔