گلگت یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا
صحافت کا شعبہ اہمیت کا حامل ،اختیار کرکے حق ادا کرنا جانفشانی کا کام ہے،گلگت بلتستان میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی
پیر 18 دسمبر 2023 19:45
(جاری ہے)
دنیا کے دیگر شعبوں کی طرح صحافت میں بھی جدت آئی ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے روایتی میڈیا کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ صحافی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحتیوں میں نکھار پیدا کریں۔
اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافی نامساعد حالات کے باوجود بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں، محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں صحافیوں کے ایکریڈیشن کے لئے اخبارات میں اشتہارات شائع کئے جائیں گے ،جس سے صحافیوں کے مسائل میں قابل زکر حد تک کمی آئے گی۔ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر زوہیب اختر نے یونین کے اغراض و مقاصد اور ابتک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کا نمائندہ فورم ہے جو انہیں درپیش مسائل کے حل اور انکی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پارلیمنٹ ہاﺅس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ،8سیکورٹی گارڈز کو معطل کر دیاگیا
-
علی امین گنڈاپور ہوائی فائرنگ ہی کرتے ہیں‘ انہوں نے کرنا کچھ نہیں، رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا ﺅںکیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
-
وزیراعظم کا کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
-
نادرا نے”آل ان ون“ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
-
کرغزستان میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طالب علموں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت
-
کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں کے ہاسٹل پر حملہ، کئی طلبہ زخمی
-
عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ،جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے،علی محمد خان
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کا زمینی راستے سے بہتر کوئی متبادل نہیں
-
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی
-
ناکافی قانون سازی قدرت کے خلاف جرائم کی روک تھام میں رکاوٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.