Live Updates

عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ،جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے،علی محمد خان

مجھے نہ تو پچھلی پیشی پر اور نہ ہی اب بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا ہے،جب بھی ملاقات کیلئے جاتا ہوں جیل انتظامیہ نئے نئے بہانے بناتی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 10:24

عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ،جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ،جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے،مجھے نہ تو پچھلی پیشی پر اور نہ ہی اب بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا ہے۔جب بھی ملاقات کیلئے جاتا ہوں جیل انتظامیہ نئے نئے بہانے بناتی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ جاﺅں گا۔میں خود بھی اڈیالہ جیل میں قید رہا ہوں مجھے یہاں فٹبال بنایا گیا ہے ۔جیل انتظامیہ ہر بار سیکورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیتی ہے ۔اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مجھے فٹبال بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ ملاقات نہ کرانے کیلئے نئے نئے بہانے تلاش کرتی رہتی ہے ۔

خیال رہے کہ30مارچ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے کرلئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں 3 فوکل پرسنز بھی مقرر کردئیے گئے تھے۔عمران خان اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے تھے جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کئے تھے۔

جیل میں ملاقاتوں کیلئے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔یاد رہے کہ 4 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا تھا۔22 مارچ کو عدالتی احکامات کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات