اداکارہ ریما خان کی طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کے انتقال پر تعزیت

منگل 19 دسمبر 2023 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) فلم سٹار ریما خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

(جاری ہے)

ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر اٴْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :