چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادنے اردن کے دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی

بدھ 20 دسمبر 2023 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادنے اردن کے دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیاسی، سفارتی اور فوجی تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈل ’آرڈر آف دی سٹار آف اردن‘ سے نوازا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف يوسف احمد الحنيطی اوراردن کی مسلح افواج کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔\932