چارسدہ ،دوقومی و پانچ صوبائی حلقوں میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں

جمعرات 21 دسمبر 2023 19:40

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2023ء) چارسدہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ جبکہ این اے 24 کے لئے اللہ نواز اور این ای25کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خٹک ریٹرنگ آفیسر ہونگے۔8فروری کو ضلع میں مجموعی طور پر 1066025مرد و خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 8فروری کے عام انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے ضلع کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کے لئے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ایکس سی این ہائی ویز اللہ نواز کو این اے 24کے لئے ریٹرنگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خٹک کو این اے 25چارسدہ ٹو کے لئے ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح حلقہ پی کی62کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتنگی دلنواز خان،پی کے 63کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالمقصد، پی کے 64کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وقاص الرحمان،پی کے 65کے لئے اسسٹنٹ کمشنر علوینہ فیض جبکہ پی کے 66کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شبقدر شیان خان ریٹرنگ آفیسرمقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 8فروری کے عام انتخابات میں ضلع چارسدہ سے مجموعی طور پر 1066025رجسٹرڈ ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس میں 585974مرد جبکہ 480051خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

اس طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 746پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں 389مردوں کے لئے،305 خواتین کے لئے جبکہ52مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ اسی طرح ان پولنگ سٹیشن میں مجموعی طور پر 2288پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جس میں 1318مردوں ووٹر ز کے لئے جبکہ 970خواتین ووٹرز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔دوسری جانب8فروری کے عام انتخابات کیلئے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق426پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین،306کو حساس جبکہ 14کو نارم پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔