ذ*نڈر میاں ثاقب نثار کو گرنیڈ حملے مرعوب نہیں کرسکتے : محمدناصراقبال خان

ی* میاں ثاقب نثارنے آئینی منصب کے دوران اپنے عزم اور قلم سے انصاف کا علم بلندکیاتھا

جمعرات 21 دسمبر 2023 20:20

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس (ر)میاں ثاقب نثارنے اپنے دورمیں انصاف کی فراوانی جبکہ کمزوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی اوربدنام زمانہ قبضہ مافیا سمیت ان شتر بے مہاروں کو بھی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا جواپنے آپ کوآئین وقانون سے ماورا تصور کیا کرتے تھے۔

وہ آج بھی ملک میں آئین کی سپرمیسی ،قانون کی حاکمیت اور عدلیہ کی آزادی کے داعی ہیں،انہیں گرنیڈ حملے مرعوب نہیں کرسکتے ۔انہوں نے بحیثیت چیف جسٹس آئینی منصب کے دوران اپنے عزم اور قلم سے انصاف کا علم بلندکیاتھا ۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے نیک نام چیف جسٹس )میاں ثاقب نثار کی رہائشگاہ پرگرنیڈ بم حملہ انتہائی تشویشناک اورقابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

اس قسم کی بزدلی میں ملوث کردار کوفوری گرفتار کرتے ہوئے ٹرائل کے بعد کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس )میاں ثاقب نثار آج بھی عدل وانصاف سے وابستہ ہیں،ان کاچیمبر انتہائی پروفیشنل اندازمیں مختلف سائلین کی وکالت کررہا ہے۔میا ں ثاقب نثارکی رہائشگاہ پرحملے میں ملوث کرداروںیااس دلخراش واقعہ کے ماسٹر مائنڈ کاانہیں تنہا سمجھنا ہرگز درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہمارے ہم وطن چیف جسٹس (ر) نیک نیت میاں ثاقب نثار کے زبردست مداح اورخیرخواہ ہیں۔ان پرہونیوالے حملے کوایک چیلنج کے طورپرلیاجا ئے ،ہماری مستعدسکیورٹی فورسز سمیت ریاستی اداروں کو اس دہشت گردی میں ملوث ملزمان کوان کی گردن سے دبوچناہوگا ۔