سابق پی ٹی آ ئی رہنما تاشفین صفدر کا مسلم لیگ( ق) میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) پی ٹی آئی کی سابق رہنما تاشفین صفدر نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کے روز انہوں نے مسلم لیگ( ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر میں ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا بااقاعدہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین،جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین،چوہدری شاہد محموداور چوہدری نثار کسانہ بھی موجود تھے۔

تاشفین صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میرے گھر کی جماعت اور میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہوں ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تاشفین صفدر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے اور امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔