Live Updates

سائفر کیس،اعظم خان اور اسد مجید سمیت اہم گواہوں کے بیان قلمبند

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کیا

ہفتہ 23 دسمبر 2023 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید سمیت کئی اہم گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میںجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کیا، استغاثہ کے 22 گواہان اڈیالہ جیل پہنچے۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدلت میں لایا گیا جبکہ ملزمان کے اہلخانہ، وکلاء سمیت صحافیوں بھی سماعت میں موجود تھے۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو اہم گواہوں اعظم خان اور اسد مجید نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔سماعت کے دوران سیکرٹری وزارت داخلہ آفتاب احمد خان، سابقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ آوید ارشاد، اسسٹنٹ سائفر آپریشن نعمان اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروائے۔

(جاری ہے)

گواہوں کے بیان قلمبند ہونے کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی وکلاء نوٹ لیتے رہے۔قبل ازیں سماعت شروع ہونے سے قبل استغاثہ کے 22 گواہان اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جن میں اعظم خان، سہیل محمود، اسد مجید ، ہدایت اللہ ،محمد اشفاق، عدالت اللہ باطینی، حسیب گوہر، نادر خان، شمعون عباس، فرخ عباس، ایوب چوہدری،آفتاب اکبر درانی ، عدنان ارشد، شجاعت، افضل، جاوید، عبدالجبار ، عبید ارشاد بھٹی، فیصل نیاز، نعمان اللہ، ساجدمحمود اور محمد نعمان شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات