عراق میں اغوا ہونے والے کویتی اور سعودی شہری رہا

منگل 26 دسمبر 2023 16:19

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) عراق کی الانبار گورنری کے مغرب سے اغوا کیے جانے کے چند گھنٹے بعد دو سیاحوں کو رہا کر دیا گیا جن میں کویتی اور سعودی شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وہ عراق میں شکار اور سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روزدونوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا گیا کہ سعودی شہری کا نام انور جلیدان الظفیری اور کویتی فیصل جابر لفتہ المطیری بتایا گیا ہے۔