خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی29ویں برسی منائی گئی

منگل 26 دسمبر 2023 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان کی نامور اور مقبول شاعرہ پروین شاکر کی 29ویں برسی منائی گئی۔پروین شاکر کو خوشبو کی شاعرہ بھی کہا جاتا ہے آپ نے اردو شاعری کو ایک منفرد اور نیا لب و لہجہ عطا کیا۔1952ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد سول سروس کا حصہ بنیں۔ 1977 میں آپکا پہلا مجموعہ کلام 'خوشبو' شائع ہوا جس کی ادبی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی ہوئی۔

(جاری ہے)

آپ کے دیگر شعری مجموعوں میں 'صد برگ' ، 'خود کلامی اور 'انکار' شامل ہیں۔ پروین شاکر کے کلام کی کلیات 'ماہِ تمام' کے نام سے شائع ہوئیں جبکہ آپ کا آخری مجموعہ کلام 'کف آئینہ' آپکی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔ حکومتِ پاکستان نے آپکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کی صبح اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔