ترشاوہ پھل کینسر، بلند فشار خون اور کولیسٹرول سے بچاؤ کے لئے مفید ہیں،ترجمان سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

بدھ 27 دسمبر 2023 12:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترشاو ہ پھل انسان کو کینسر، بلند فشار خون اورکولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں بھر پو رقوت مدافعت پیدا کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترشاو ہ پھلوں میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد اور فاسفورس بھی بڑی مقدار میں پایا جاتاہے لہٰذا ان کا استعمال قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 228ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60 فیصد پیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ترشاوہ پھلوں کے باغات سے تقریباً 32 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10 فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے ترشاوہ پھلوں کے بیج، کھادوں کا استعمال کریں تو وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :