ہولی فیملی ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے شہر کے دوسرے ہسپتالوں پر کام کا دباؤ زیادہ ہے،ڈاکٹر جمال ناصر

بدھ 27 دسمبر 2023 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں فوری طور پرہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ ہڑتال ختم ہونے سے عوام کو صحت کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ہولی فیملی ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے شہر کے دوسرے ہسپتالوں پر کام کا دباؤ زیادہ ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے خاتمہ عوام کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔\378